عمان کے شہر مسقط میں آج رات خواتین کے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ چین سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔
اِس سے پہلے ٹورنامنٹ کے Pool میچ میں چین نے بھارت کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا تھا۔ چین 9 پوائنٹ کے ساتھ Pool اے میں سرِفہرست رہا، جبکہ بھارت دوسرے مقام پر آیا۔ x