عمان کی راجدھانی مسقط میں جاری خواتین کے جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں کل رات بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک کے مقابلے 13 گول سے کراری شکست دی۔ ممتاز خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 گول کیے۔ Kanika Siwach اور Deepika نے تین-تین گول کیے۔ گروپ کے اگلے میچ میں آج شام بھارت کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ اس ایڈیشن میں بھارت نہ صرف اپنے خطاب کا دفاع کر رہا ہے بلکہ وہ چِلی کے شہر Santiago میں اگلے سال منعقد ہونے والے جونیئر عالمی کپ میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کا خواہاں بھی ہے۔
ملیشیا کے شہر کوالمپور میں 2024 ایشیاء بحرالکاہل Deaf Games میں سماعت سے محروم بھارتی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت، تمغوں کی فہرست میں 55 تمغے کے ساتھ پانچویں مقام پر رہا۔ بھارت نے، سونے کے 8، چاندی کے 18 اور کانسے کے 29 تمغے حاصل کیے ہیں۔ بھارت نے ایتھلیکس میں سب سے زیادہ سونے کے 5 تمغے جیتے۔ اس سے قبل بھارت نے، 2015 میں منعقدہ ایشیا بحرالکاہل Deaf Games میں مجموعی طور پر صرف 5 تمغے حاصل کیے تھے۔ جاپان میں اگلے سال منعقد ہونے والے Deaflympics کے لیے بھارت کی یہ ایک بڑی تیاری تھی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے سماعت سے محروم کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اُن کی محنت اور لگن سے قوم کو تحریک ملی ہے۔
تمغوں کی فہرست میں ایران سونے کے 24 تمغوں کے ساتھ اعلیٰ مقام پر رہا۔
بیڈمنٹن میں، بھارتی کھلاڑی اشوَنی پُنپّا اور تنیشا کراسٹو نے کل گوہاٹی ماسٹرس سُپر ہنڈریڈ میں خواتین کے ڈبلز کا خطاب اپنے پاس برقرار رکھا۔ بھارتی جوڑی نے چین کی جوڑی کو صرف 43 منٹ میں 21-18، 21-12 سے شکست دی۔ مردوں کے سنگلز میں ستیش کمار کروناکرن نے اپنا دوسرا سُپر ہنڈریڈ کا خطاب حاصل کیا۔ انہوں نے چین کے کھلاڑی کو 21-17، 21-14 سے ہرایا۔×