علاقائی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے، بھارت نے سری لنکا کے باشندوں کو اسرائیل سے اپنے وطن واپس لوٹنے کیلئے عمان سے نئی دلّی آنے والی پروازوں میں سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ اس بات کا اسرائیل میں سری لنکا کے سفارتخانے، نے اعلان کیا ہے۔ تل ابیب سے عمان اور وہاں سے دلّی کیلئے بھی مفت پرواز دی جائے گی، تاہم نئی دلّی سے کولمبو جانے کیلئے خرچ مسافروں کو خود برداشت کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل بھارت نے نیپال باشندوں کے ساتھ سری لنکا کے باشندوں کو آپریشن سندھو کے تحت اسی طرح کی پیشکش کی تھی۔ اس طرح کے اقدامات مشکل وقت میں علاقائی تعاون اور انسانی امداد کیلئے بھارت کے عہد کی توثیق کرتے ہیں۔×
Site Admin | June 23, 2025 3:00 PM
علاقائی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے، بھارت نے سری لنکا کے باشندوں کو اسرائیل سے اپنے وطن واپس لوٹنے کیلئے عمان سے نئی دلّی آنے والی پروازوں میں سیٹوں کی پیشکش کی ہے