December 3, 2025 10:43 PM

printer

علاقائی مصنوعی ذہانت امپیکٹ کانفرنس دو ہزار پچیس آج شیلونگ کے ریاستی کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔

علاقائی مصنوعی ذہانت AI امپیکٹ کانفرنس 2025 آج شیلونگ کے ریاستی کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کانفرنس سے ورچوئل طریقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پورے ملک میں علاقائی  مصنوعی ذہانت AI امپیکٹ کانفرنس منعقد کر رہی ہے اور شیلونگ میں منعقدہ اِس سیمینار کی مرکزی توجہ لوگ، سیارا اور ترقی پر ہے، جو AI امپیکٹ سربراہ کانفرنس کے تین اہم ستون ہیں۔ انفارمیشن اور ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اب تک 570 Data اور AI لیبس قائم کیے جا چُکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کا نشانہ تقریباً دس لاکھ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارت اور تربیت سے آراستہ کرنا ہے۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب Conrad K Sangma  بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔