December 18, 2025 3:32 PM

printer

علاقائی فضائی کنکٹی وٹی اسکیم اُڑان کے تحت بھارت کے فضائی نیٹ ورک میں 2014 میں 74 ہوائی اڈّوں سے آج 160 ہوائی اڈّوں کی نمایاں توسیع ہوئی ہے۔

علاقائی فضائی کنکٹی وٹی اسکیم اُڑان کے تحت بھارت کے فضائی نیٹ ورک میں 2014 میں 74 ہوائی اڈّوں سے آج 160 ہوائی اڈّوں کی نمایاں توسیع ہوئی ہے۔ اس اسکیم کا آغاز 2016 میں ہوا تھا، جس کا مقصد فضائی سفر کو زیادہ کفایتی اور قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ اُن خطوں میں کنکٹی وٹی فراہم کرنا تھا، جہاں یہ موجود نہیں تھی یا کم تھی۔

آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ حکومت نے اُڑان اسکیم کے تحت موجودہ ہوائی پٹیوں کو شہری ہوا بازی کے مراکز میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں، خاص طور سے شمال مشرق اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں ہیلی کاپٹر خدمات میں بھی مدد فراہم کررہی ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اُڑان اسکیم میں مزید 10 سال کی توسیع کی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔