ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 15, 2025 9:40 PM

printer

علاج کیلئے کفایتی ادویہ اور قابل بھروسہ اِمپلانٹس (امرت) پہل کے آج 10 سال پورے ہوگئے ہیں

علاج کیلئے کفایتی ادویہ اور قابل بھروسہ اِمپلانٹس (امرت) پہل کے آج 10 سال پورے ہوگئے ہیں۔ نئی دلّی میں امرت کی دسویں سالگرہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے کہا کہ اِس پروگرام میں گذشتہ 10 برسوں میں مریضوں کو تقریباً 8 ہزار 500 کروڑ روپئے کی بچت کرنے میں مدد دی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 255 امرت فارمیسیاں ہیں، جن میں 6 ہزار 500 سے زیادہ مصنوعات دستیاب ہیں۔ ان میں ادویہ، اِمپلانٹس، ایک مرتبہ استعمال ہونے والا جراحی سازوسامان اور دیگر متعلقہ اشیاء شامل ہیں، جو زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت پر پچاس فیصد کی رعایت تک فراہم کئے جاتے ہیں۔ تقریب کے دوران، جناب نڈّا نے ملک بھر میں 10 نئے امرت Outlets کا افتتاح کیا اور اِس نیٹ ورک کو بڑھا کر پانچ سو Outlets کرنے کا وژن رکھا۔ اس کا مقصد مریضوں کیلئے ضروری ادویہ اور طبی اشیاء کی فراہمی تک کفایتی رسائی کو فروغ دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔