ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 19, 2025 10:07 PM

printer

عظیم مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی مہاراج کی 395 ویں جینتی آج منائی جارہی ہے

عظیم مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی مہاراج کی 395 ویں جینتی آج منائی جارہی ہے۔ سال 1630 میں مہاراشٹر کے پونے ضلعے کے شیونیری قلعے میں آج ہی کے دن پیدا ہوئے چھترپتی شیواجی نے مراٹھا سلطنت کی بنیاد رکھی تھی اور مغل اقتدار کو چیلنج کیا تھا۔ چھترپتی شیواجی کو اُن کی ترقی پسندانہ قیادت، فوجی مہارات، شجاعت، ذہانت اور سوراج کے حصول کی خاطر لگاتار جدوجہد کے لیے جانا جاتا ہے۔

 وزیراعظم نریندرمودی نے چھترپتی شیوای کو اُن کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ چھترپتی شیواجی کی بہادری اور دور اندیش قیادت نے سوراج کی بنیاد رکھی اور جرأت اور انصاف کے اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کئی نسلوں کو ترغیب دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شیواجی مہاراج، مضبوط، خودکفیل اور خوشحال ملک کی تعمیر کیلئے شہریوں کو ترغیب دیتے ہیں۔×