ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2025 9:43 AM

printer

عرب اور مسلم رہنماؤں نے کَل دوحہ میں ہنگامی مذاکرات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔

عرب اور مسلم رہنماؤں نے کَل دوحہ میں ہنگامی مذاکرات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔ قطر کی راجدھانی میں حماس کے ممبروں پر پچھلے ہفتے کے جان لیوا حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کی بات کہی گئی ہے۔ عرب لیگ اور اسلامک تعاون کی تنظیم کے مشترکہ اجلاس میں، جس میں تقریباً 60 ممالک نے شرکت کی، قطر کی میزبانی میں حماس افسروں پر اسرائیلی حملے کے بعد سخت کارروائی کرنے کی بات کہی گئی ہے، جبکہ عرب اور مسلم رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر بھی غور وخوض کیا۔ سربراہ کانفرنس کے ایک مشترکہ بیان میں سبھی ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سبھی ممکنہ قانونی اور مؤثر اقدامات کریں، تاکہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں سے، اُسے روکا جاسکے۔

سربراہ کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کا جائزہ لینے اور اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بارے میں کہا گیا۔ اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بات Oval آفس میں نامہ نگاروں کو مخاطب کرتے ہوئے اُس وقت کہی، جب نیتن یاہو نے یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران مزید حملے روکنے سے انکار کردیا۔ جناب روبیو آج قطر کا دورہ کریں گے۔×