ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2025 10:15 AM | Arab Islamic Meet

printer

عرب اور اسلامی ممالک کے رہنما آج قطر کی راجدھانی دوحہ میں ہنگامی میٹنگ کریں گے، تاکہ اسرائیل کے حالیہ حملے کے خلاف ممکنہ طور پر مشترکہ ردِعمل پر غوروخوص کیا جا سکے۔

عرب اور اسلامی ممالک کے رہنما آج قطر کی راجدھانی دوحہ میں ہنگامی میٹنگ کریں گے، تاکہ اسرائیل کے حالیہ حملے کے خلاف ممکنہ طور پر مشترکہ ردِعمل پر غوروخوص کیا جا سکے۔ اسرائیل کے حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں حماس کے پانچ ارکان اور قطر کا ایک سیکیورٹی افسر شامل ہے۔

میٹنگ میں ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اور عراق کے وزیر اعظم Mohammaed Shia السوڈانی بھی شرکت کریں گے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان بھی دوحہ میں موجود ہوں گے، تاہم اس میٹنگ میں ان کی شرکت کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

میٹنگ سے قبل قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسرائیل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو سرکار کی سرپرستی میں دہشت گردی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس سے غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کی کوششیں کمزور ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب قطر، اسرائیل کی معلومات کے ساتھ باقاعدہ طور پر مذاکرات کی میزبانی کر رہا تھا، جن کا مقصد جنگ کو روکنا تھا۔x