عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماء آج قطر کی راجدھانی دوحہ میں ہنگامی میٹنگ کریں گے، تاکہ اسرائیل کے حالیہ حملے کے خلاف ممکنہ طور پر مشترکہ ردِعمل پر غوروخوص کیا جا سکے۔ اسرائیل کے حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں حماس کے پانچ ارکان اور قطر کا ایک سکیورٹی افسر شامل ہے۔ اِس میٹنگ سے قبل اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ، کَل تجویز کے مسودے پر تبادلہئ خیال کیا تھا۔
میٹنگ میں ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اور عراق کے وزیر اعظم Mohammaed Shia السوڈانی بھی شرکت کریں گے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان بھی دوحہ میں موجود ہوں گے، تاہم اس میٹنگ میں ان کی شرکت کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Site Admin | September 15, 2025 2:53 PM
عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماء آج قطر کی راجدھانی دوحہ میں ہنگامی میٹنگ کریں گے، تاکہ اسرائیل کے حالیہ حملے کے خلاف ممکنہ طور پر مشترکہ ردِعمل پر غوروخوص کیا جا سکے
