عراق میں آج Al-Kut شہر کی ایک Hyper Market میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں کم از کم 60 افراد کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک Hyper Market اور ایک ریستوراں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور آگ بجھانے والے عملے نے بہت سے لوگوں کو بچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارت اور Mall کے مالکان کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اِسی دوران، اِس واقعہ کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Site Admin | July 17, 2025 9:46 PM
عراق کے الکوت شہر میں لگی زبردست آگ میں 60 لوگوں کی موت ہوگئی