عام آدمی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی نے آج دلّی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ انہیں اسمبلی کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔ اِس قدم کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے، ایوان میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ چونکہ عام آدمی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی معطل کئے گئے ہیں، اِس لئے انہیں اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اِس دوران دلّی کے وزیر کپل مشرا نے کہا ہے کہا کہ ایوان میں لیفٹننٹ گورنر کے خطاب کے دوران عام آدمی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کے برتاؤ کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی قانون کے مطابق چلائی جائے گی۔ x
Site Admin | February 27, 2025 3:07 PM
عام آدمی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی نے آج دلّی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا