World Para Athletics Grand Prix-2025 کا آج دوپہر نئی دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔ ان تین روزہ مقابلوں میں کُل 250 پیرا اتھلیٹس حصہ لیں گے، جن میں 145 بھارتی اور 20 ممالک سے 105 بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ 90 ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیں گے، جس سے بھارت کی جانب سے میزبانی کیا جانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا پیرا ایتھلیٹکس مقابلہ ہوگا۔ بھارتی دستے کی قیادت 2024 پیرس پیرالمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار، نودیپ سنگھ اور دھرم بیر کریں گے۔×
Site Admin | March 11, 2025 9:53 AM
عالمیPara Athletics گراں پری 2025 آج دلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔