نئی دلّی میں عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھارت نے مجموعی طور پر 22 تمغے جیتے۔ اِن میں سونے کے 6، چاندی کے 9 اور کانسے کے 7 تمغے شامل ہیں۔ یہ چمپئن شپ کَل جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ختم ہوگئی۔
پیرا لِمپک چمپئن Navdeep نے نیزہ پھینکنے کے F41 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ سندیپ کو 200 میٹر کے T44 مقابلے میں کانسے کا تمغہ ملا۔×