عالمی موسمیاتی تنظیم WMO نے کہا ہے کہ ریت اور دھول کے طوفان اب 150 سے زائد ممالک میں 33 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں اور صحت، معیشتوں اور ماحول کو بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مذکورہ ادارے نے کہا ہے کہ سالانہ تقریباً 2 ارب ٹن دھول کا اخراج ہوتا ہے۔ اُس نے مزید کہا کہ اس دھول کا 80 فیصد سے زائد حصہ شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے صحراؤں سے شروع ہوتا ہے، لیکن یہ پوری دنیا میں پھیل جاتا ہے۔
UN جنرل اسمبلی نے ریت اور دھول کے طوفان سے نمٹنے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ان طوفانوں سے نمٹنے کے لیے 2025 سے 2034 کی مدت ایک وقف دہائی کے طور پر اعلان کیا۔×