ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 23, 2025 2:55 PM

printer

عالمی مالیاتی فنڈ نے امریکی صدر ٹرمپ کے محصولات اور غیر یقینی پالیسی کے پیش نظر عالمی شرح ترقی میں کمی کی ہے

بین الاقوامی مالیاتی ادارے IMF نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت دار ملکوں پر عائد ٹیکسوں کے بعد شروع ہوئی تجارتی جنگ کے نتیجے میں عالمی شرح ترقی کے تخمینوں میں کٹوتی کی ہے۔ تازہ ترین عالمی اقتصادی منظر نامے میں IMF نے کل انتباہ دیا کہ امریکہ کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نبرد آزما ہے۔ IMF نے G-7 ملکوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم معیشتوں بشمول چین، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کی شرح ترقی کے تخمینے میں بھی کٹوتی کی ہے۔ 2025 میں IMF کے عالمی اقتصادی منظر نامے دو اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح ترقی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جوکہ جنوری میں جاری کئے گئے تخمینے سے کم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں