عالمی صحت تنظیم WHO نے لڑائی، غربت اور آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق آفات کے سبب عالمی سطح پر ہیضے کے معاملات میں شدید اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اِس سال جنوری سے اگست کے وسط تک 31 ممالک سے چار لاکھ 9 ہزار سے زیادہ معاملات اور چار ہزار 738 اموات کی خبر موصول ہوئی۔ مشرقی بحیرۂ روم خطے سے سب سے زیادہ معاملات درج کئے گئے جبکہ افریقی خطے میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ WHO نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ خاص طور سے سیلاب زدہ علاقوں اور بے گھر افراد کی صاف ستھرے پینے کے پانی، صفائی ستھرائی اور صحت کی دیکھ بھال تک محدود رسائی اِس بحران میں اضافہ کر رہی ہے۔ صحت کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال پیچیدہ اور ابتر ہو رہی ہے۔
Site Admin | August 30, 2025 9:39 PM
عالمی صحت تنظیم WHO نے لڑائی، غربت اور آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق آفات کے سبب عالمی سطح پر ہیضے کے معاملات میں شدید اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
