May 16, 2025 2:51 PM

printer

عالمی صحت تنظیم نے پپوا نیو گِنی میں پولیو کی وبا پھوٹ پڑنے کا اعلان کیاہے۔

عالمی صحت تنظیم نے پپوا نیو گِنی میں، پولیو پھوٹ پڑنے کا اعلان کردیا ہے اور اِس کی روک تھام کیلئے فوری طور پر ایک ٹیکہ مہم کیلئے کہا ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق Lae علاقے میں روزہ مرہ کی جانچ کے دوران یہ انتہائی درجے کا انفیکشن والا وائرس پایا گیا ہے۔ یہ علاقہ ملک کا شمال مشرقی ساحلی شہر ہے۔ پولیو کی بیماری ایک وائرس سے پھیلتی ہے جو کسی انفیکشن والے شخص کے فضلے یا کھانسنے اور چھینکنے کے دوران لعاب کی باریک چھینٹوں سے لگت جاتی ہے۔ یہ بیماری پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔