May 20, 2025 2:36 PM

printer

عالمی صحت تنظیم نے جنیوا میں بھارت کو، اپنے یہاں سے صحت عامہ کو درپیش ایک پریشانی کے طور پر Trachoma کو ختم کرنے والے ملک کے سرٹیفکیٹ سے نواز ہے

عالمی صحت تنظیم نے بھارت کو Trachoma کو اپنے یہاں سے ختم کردینے والے ملک کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ بھارت کو یہ ایوارڈ صحت عامہ کو درپیش اس پریشانی کو ختم کرنے پر، جنیوا میں عالمی صحت سے متعلق 78 ویں اسمبلی میں دیاگیا ہے۔ یہ اعتراف، اِس بیماری کو ختم کرنے، احتیاطی حفظان صحت سے متعلق بھارت کی مستقل کوششوں اور سبھی کے لیے صحت کویقینی بنانے کے عہد کا ایک ثبوت ہے۔پچھلے سال 8 اکتوبر کو ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے Trachoma کو صحت عامہ کو درپیش ایک پریشانی کے طور پر ختم کیا ہے۔حکومت نے نابینائی اور بصارتی معذوری پر قابو پانے کے قومی پروگرام کے تحت، Trachoma کے خاتمے کے لیے مختلف اقدام کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔