ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 23, 2025 9:55 PM

printer

عالمی شہرت یافتہ اتراکھنڈ کے چار دھاموں میں سے دو دھام، شری کیدار ناتھ دھام اور یمنوتری دھام کے بڑے پھاٹک آج بھائی دوج کے موقع پر رسمی تقریب کے ساتھ بند کر دیئے گئے

عالمی شہرت یافتہ اتراکھنڈ کے چار دھاموں میں سے دو دھام، شری کیدار ناتھ دھام اور یمنوتری دھام کے بڑے پھاٹک آج بھائی دوج کے موقع پر رسمی تقریب کے ساتھ بند کر دیئے گئے۔ اِس موقع پر روایتی رسومات انجام دی گئیں اور مَنتروں کا جاپ کیا گیا۔ دونوں مندروں کو کئی کوئنٹل خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ شری کیدار ناتھ دھام کے دوار، صبح ساڑھے آٹھ بجے، جبکہ یمنوتری دھام کے دوار، دوپہر ساڑھے بارہ بجے بند کیے گئے۔
کیدار ناتھ مندر کے بند ہونے کے بعد بھگوان کیدار ناتھ کی پَنچ مُکھی مورت، ڈولی میں اپنے سرمائی مقام، Ukhimath کے اوم کاریشور مندر کیلئے روانہ ہوئی۔ ڈولی پہلے رام پور میں رکے گی اور مختلف مقامات سے گزرنے کے بعد یہ 25 اکتوبر کو Ukhimath پہنچے گی جہاں ایک تقریب کے دوران اِسے اوم کاریشور مندر میں نصب کیا جائے گا۔ عقیدتمند اگلے چھ مہینے تک پوجا ارچنا کرسکیں گے اور Ukhimath میں بابا کیدار کے درشن کرسکیں گے۔ اس دوران اتر کاشی میں یمنوتری دھام کے بند ہونے کے بعد یمنا دیوی کی ڈولی اپنے سرمائی مقام کھرسالی کیلئے روانہ ہوئی جہاں عقیدت مند اگلے چھ مہینے تک ماں یمنا کا درشن اور پوجا کرسکیں گے۔