لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں، کم عمر ترین عالمی شطرنج چیمپین ڈی گوکیش کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ گوکیش نے کل چین کے Ding Liren کو شکست دے کر عالمی چیمپین کا خطاب جیتا تھا۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے کہا ہے کہ اُن کی کامیابی کی گونج، شطرنج کی دنیا سے باہر بھی پہنچ رہی ہے۔ اس سے عالمی سطح پر ہر شعبے میں بھارت کی زبردست ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کامیابی سے سال 2036 کے اولمپکس کے لیے بھارت کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی عالمی شطرنج چمپئن بننے پر ڈی گوکیش کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ گوکیش کی کامیابی ملک میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترغیب دے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کامیابی پر پورا ملک بہت خوش ہے۔