September 17, 2025 10:07 PM

printer

عالمی سطح پر اتھل پتھل کے باوجود بھارتی معیشت، سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی اہم معیشتوں میں شامل رہے گی

عالمی سطح پر اتھل پتھل کے باوجود بھارتی معیشت، سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی اہم معیشتوں میں شامل رہے گی۔ امریکہ کی قرض اور درجہ بندی سے متعلق ایجنسی S&P Global کے مطابق اِس مالی برس بھارت کی GDP کی شرح ترقی، چھ اعشاریہ پانچ فیصد برقرار رہے گی۔ اپنی رپورٹ میں ایجنسی نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ خارجی سطح پر اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک کی ترقی پائیدار رہی ہے۔ ملک نے اقتصادی اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے اپنی ترقی میں اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی تجارت میں ملک کی زیادہ شمولیت کا امکان ہے، جس سے اقتصادی ترقی کے حوالے سے منافع میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔