روسی صدر ولادیمیرپوتن، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم Rishi Sunak سمیت بہت سے عالمی لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج اُن کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر پوتن نے جناب مودی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھارت اور روس کے درمیان ساجھیداری کو مستحکم بنانے میں اُن کے اہم ذاتی تعاون کی ستائش کی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیرا عظم مودی کو مبارکباد پیش کی اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے میں اُن کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ x
سری لنکا میں وزیراعظم نریندر مودی کے 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سے مختلف عقیدوں کے ماننے والوں اور کمیونٹیز میں خیر سگالی کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ کولمبو میں بوہرا برادری حسینی مسجد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کر رہی ہے جس میں جناب مودی کی اچھی صحت اور قیادت کے لیے دعائیں دی جا رہی ہیں۔ کولمبو کی مہا بودھی سوسائٹی میں بھی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مشرقی صوبے میں Trincomalee کے تاریخی Thirukoneswaram مندر میں بھارتی وزیراعظم کے لیے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔x