May 11, 2025 5:17 PM

printer

عالمی رہنماؤں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے

عالمی رہنماؤں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور اِسے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم قدم سے تعبیر کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے، اِس کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس پیشرفت کو برقرار رکھیں۔

برطانیہ کے وزیرِ خارجہ David Lammy نے جنگ بندی کو خوش آئند قدم قرار دیا ہے اور دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن و سکون برقرار رکھیں۔

یوروپی یونین کی امورِ خارجہ کی سربراہ Kaja Kallas نے جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اِسے برقرار رکھنے کی خاطر نگرانی کی ضرورت اجاگر کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک بیان میں یہ امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں خطے میں امن و سکون اور سلامتی بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔