ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 4, 2025 3:15 PM

printer

عالمی رہنماؤں نے آج حماس کے اُس فیصلے کا خیر مقدم کیا، جس میں حماس نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے سبھی افراد کو رہا کرنے اور امریکہ کی قیادت والے امن منصوبے میں شامل ہونے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی رہنماؤں نے آج حماس کے اُس فیصلے کا خیر مقدم کیا، جس میں حماس نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے سبھی افراد کو رہا کرنے اور امریکہ کی قیادت والے امن منصوبے میں شامل ہونے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اِسے جاری تنازعے کا انتہائی اہم موڑ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے پچھلے ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے 20 نُکاتی عمل منصوبہ پیش کیا تھا، کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں یہ اعلان ہوا ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم Keir اِسٹارمر نے حماس کے اعلان کو تنازعہ ختم کرنے کی جانب بڑا قدم قرار دیا۔ جناب اِسٹارمر نے امریکی پہل کی حمایت کا اظہار کیا اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔ فرانس کے ایمنوئل میخاں نے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جنگ بندی کی شرائط اور یرغمال افراد کی رہائی اب ممکن لگتی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیز نے بھی پیش رفت کا خیر مقدم کیا اور حماس سے معاہدے کو پوری طرح نافذ کرنے کی اپیل کی۔×