October 14, 2025 3:20 PM

printer

عالمی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران بھارت میں خواتین محنت کش طبقے کی اقتصادی کایا پلٹ میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں خواتین محنت کش طبقے کی شمولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت کے مطابق یہ تعداد 2017-18 میں 23 فیصد تھی، جو 2023-24 میں بڑھ کر لگ بھگ 42 فیصد ہوگئی۔ عالمی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران برکس ملکوں میں بھارت ایسا ملک ہے، جہاں خواتین محنت کش طبقے کی اقتصادی کایا پلٹ میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے کام کاج کی جگہوں پر خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے اور سرکاری خدمات میں خواتین ملازمین کی مجموعی بہتری کیلئے خواتین پر توجہ دیتے ہوئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ مقابلہ جاتی امتحانوں میں فیس معاف کرنا، نومولود کی نگہداشت کیلئے 730 دن کی چھٹیوں کی منظوری، ایک ہی مقام پر شوہر اور اہلیہ کی پوسٹنگ اور 180 دن کی زچگی کی چھٹیاں اِن اقدامات میں شامل ہیں۔ خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کی خاطر اور موجودہ دور کیلئے ضروری مہارت پیدا کرنے کی خاطر وزارتوں نے حکومت کے ذریعے ملازمت اور مہارت پیدا کرنے کے اقدامات شروع کئے ہیں۔ تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین، طبی امداد فراہم کرنے، قانونی امداد فراہم کرنے، نفسیاتی کاؤنسلنگ فراہم کرنے جیسی خدمات دینے کیلئے واحد مرکز بنائے گئے ہیں۔

اب کیونکہ ملک، وکست بھارت 2047 کی جانب گامزن ہے، کام کاج کی جگہوں پر خواتین کو بااختیار بنانا، صرف ایک ترجیح نہیں رہ گئی ہے، بلکہ یہ ملک کی ترقی کیلئے ایک ضروری طاقت ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔