عالمی بینک نے بھارت میں مستحکم گھریلو مانگ، مضبوط دیہی بحالی اور اشیاء اور خدمات ٹیکس GST اصلاحات کے مثبت اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے، مالی سال 2025-26 کیلئے، بھارت کی شرح نمو میں اضافہ کرکے اِسے 6 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ اس سے پہلے عالمی بینک نے 6 اعشاریہ 3 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کی تھی۔
جنوبی ایشیا میں ترقی سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں، عالمی بینک نے کہا ہے کہ کھپت میں خاطر خواہ اضافے کی بدولت، بھارت کے دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایک بڑی معیشت بنے رہنے کا امکان ہے۔
اِسی دوران عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ ملک IMF کے ذریعے بڑے پیمانے پر قرضے فراہم کرنے کے باوجود، غریبی کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اِسی کے ساتھ عالمی بینک نے انتباہ دیا ہے کہ سری لنکا کی معیشت کی بحالی کی صورتحال اب بھی متزلزل ہے اور آسان اور پائیدار اصلاحات کے بغیر، وہ اِس صورتحال کا فائدہ اٹھانے میں ناکام ہو سکتا ہے۔ x