ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 5, 2025 10:08 PM

printer

عالمی بینک نے بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ برابری والے معاشروں کے زمرے میں چوتھے مقام پر رکھا ہے

عالمی بینک نے بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ برابری والے معاشروں کے زمرے میں رکھا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق بھارت کا Gini اشاریہ 25 اعشاریہ پانچ ہے۔ اس طرح یہ سلوواک جمہوریہ، سلووینیہ اور بیلاروس کے بعد دنیا میں چوتھا سب سے مساوی ملک ہے۔ Gini اشاریہ اِس بات کو سمجھنے کا ایک سادہ لیکن بااثر طریقہ ہے کہ کسی ملک میں آمدنی، دولت یا کھپت مختلف کنبوں یا افراد میں کس طرح برابر سے تقسیم ہوتی ہے۔بھارت نسبتاً کم نابرابری کے زمرے میں آتا ہے، جس میں Gini کا اشاریہ 25 اور 30 کے درمیان ہوتا ہے۔ بھارت کم نابرابری والے گروپ کے زمرے میں آنے سے معمولی فرق سے دور رہ گیا۔اس میں 24 اعشاریہ ایک کے اسکور کے ساتھ سلوواک جمہوریہ، 24 اعشاریہ تین کے اسکور کے سلووینیہ اور 24 اعشاریہ چار کی سطح کے ساتھ بیلاروس جیسے ممالک شامل ہیں۔ان تین ملکوں کے علاوہ اُن دیگر سبھی167 ملکوں کے مقابلے بھارت کا اسکور بہتر ہے، جن کیلئے عالمی بینک نے ڈیٹا جاری کیا ہے۔ بھارت کا اسکور چین کے35 اعشاریہ7 سے کافی کم ہے۔ اسی طرح امریکہ سے بھی کہیں زیادہ کم ہے، جو41 اعشاریہ آٹھ کی سطح پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں