November 16, 2025 2:57 PM

printer

عالمی باکسنگ کپ Finals قومی راجدھانی خطے کے گریٹر نوئیڈا میں شروع ہورہے ہیں

بھارت عالمی باکسنگ کپ Finals کی میزبانی کررہا ہے، جو گریٹر نوئیڈا میں شہید وجے سنگھ پاٹھک اسپورٹس کمپلیکس میں آج سے لے کر اِس مہینے کی 20 تاریخ تک جاری رہیں گے۔ یہ میچ اب سے کچھ دیر بعد 2 بجے شروع ہوں گے۔ یہ مقابلے 2025 کی ورلڈ باکسنگ کَپ سیریز کا حتمی مرحلہ ہے۔ اِس سے قبل برازیل، پولینڈ اور قزاخستان میں یہ مقابلے ہوئے تھے۔

18 ملکوں کے تقریباً 130 مکے باز اِس میں حصہ لے رہے ہیں۔ 20 زمروں میں سے ہر ایک میں سال کے 8 بہترین مکے باز اِس میں شامل ہیں۔

میزبان بھارت سبھی 20 زمروں میں مقابلہ کرے گا اور میناکشی ہڈا، نکہت زریں، Jaismine Lamboria اور Saweety Boora جیسی سرکردہ مکے باز اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

بھارت کو مردوں کے زمرے میں بھی تمغے ملنے کی امید ہے۔ اِن میں Abhinash Jamwal اور Hitesh مقابلہ کریں گے۔

اِدھر بھارت کی باکسنگ فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ نے بھارت میں پہلی مرتبہ Finals کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکے بازی کی درجہ بندی میں بھارت اوپر آگیا ہے اور اِن مقابلوں میں بھی بھارت کو تمغے ملنے کا قوی امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔