عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوگا۔ 56 ویں سالانہ اجلاس میں 3 ہزار سے زیادہ عالمی رہنما شرکت کررہے ہیں۔ 100 سے زیادہ بھارتی سی ای اوز Davos میں موجود ہیں، جن کے ساتھ حکومت کا ایک بڑا وفد تبادلہئ خیال کے 5 روزہ پروگرام میں حصہ لے گا۔ مرکزی وزراء بشمول اشونی ویشنو، پرہلاد جوشی اور کے رام موہن نائیڈو کی شرکت متوقع ہے۔ یہ وزراء دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ اِس کے علاوہ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، آسام اور جھارکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ اپنی اپنی ریاستوں کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کریں گے۔ مختلف ریاستی حکومتوں کے پویلین بھی موجود ہوں گے، جن میں کرناٹک، اتر پردیش، کیرالہ اور تلنگانہ شامل ہیں۔×
Site Admin | January 19, 2026 9:30 AM | World Economic Forum
عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوگا۔