عالمی آڈیو ویژول تفریحی سربراہ کانفرنس WAVES 2025 میں مدھیہ پردیش ریاست اپنی تخلیقی صلاحیت، ثقافتی وراثت اور سیاحتی امکانات کے ساتھ عالمی منظر نامے پر ایک نئی پہچان بنانے جا رہی ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Sanjeev
مدھیہ پردیش اس تقریب میں، ایک عالمی میڈیا، تفریحی اور تخلیقی اختراعی مرکز کے طور پر اپنی پہچان قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ WAVES میں مدھیہ پردیش، Atulya مدھیہ پردیش پویلین، Amritsya مدھیہ پردیش ڈانس ڈرامہ اور کچھ نئی پالیسیوں کے ساتھ شرکت کرنے والی ایک بڑی ریاست ہے۔ سیاحت اور ثقافت محکمے کے پرنسپل سکریٹری شیو شیکھر شکلا نے بتایا کہ اس موقع پر ہم ریاست کی نئی فلم ٹورزم پالیسی اور نئی AVGC-XR پالیسی کا اعلان بھی کریں گے۔