بھارت نے طوفان Melissa سے تباہی کے بعد جمائیکا اور کیوبا دونوں کیلئے آج نئی دلّی سے انسانی بنیادوں پر قریب 20 -20 ٹن امداد روانہ کی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے روانہ کی گئی امداد میں آروگیہ مِیتری بھیشم Cube، بازآبادکاری میں مدد فراہم کرنے والی اشیاء، غذا اور روز مرہ کے استعمال کی چیزیں، ادویات، طبی آلات، بجلی کے جنریٹرس، خیمے اور صفائی ستھرائی کی کٹس شامل ہیں۔ جناب جے شنکر نے بتایا کہ قدرتی آفات کی اِس گھڑی میں بھارت، عالمی خطۂ جنوب کے اپنے ساجھیداروں کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ اپنے دوستوں کو اِس سے ابھرنے اور تعمیر نو میں مدد کرے گا۔
Site Admin | November 4, 2025 9:44 PM
طوفان Melissa کے بعد بھارت نے جمائیکا اور کیوبا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر40 ٹن امداد بھیجی ہے