طالبان کے سینئر ممبر مفتی نور احمد نور افغانستان کے سفارتخانے میں ناظم الامور کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کی وزارتِ خارجہ میں پہلے سیاسی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ جناب نور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے اُس وفد میں بھی شامل تھے، جس نے پچھلے سال اکتوبر میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ حالیہ مہینوں میں بھارت اور افغانستان کے باہمی رشتوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ طبی امداد سمیت بھارت، افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرتا رہا ہے۔
اِس کے علاوہ، ممبئی اور حیدرآباد میں طالبان کی طرف سے مقرر کردہ سفارت کار افغانستان کے قونصل خانوں کو چلا رہے ہیں۔ افغانستان کے کئی اعلیٰ سطحی وفدوں نے بھی حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا تھا تاکہ علاقائی رابطوں سے متعلق پروجیکٹوں، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کیا جاسکے۔x