صومالیہ میں اپریل کے وسط سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں آئے سیلاب کے سبب کم سے کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور 84 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی سے متعلق معاملات کے تال میل کے دفتر نے بتایا کہ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق افسران کے ذریعے کیے گئے معائنے میں پتہ چلا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور متاثرین کیلئے امداد کی فوری ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ صومالیہ کی حکومت نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جس میں وفاقی وزراء اور علاقائی افسران کو شامل کیا گیا ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ x
Site Admin | May 14, 2025 10:35 PM
صومالیہ میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے کم سے کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں