صنعت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ نئے سلسلے کی GST اصلاحات سے ملک بھر کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ آج نئی دلّی میں تاجروں سے گفتگو کے دوران، جناب نڈا نے دکانداروں سے زور دے کر کہا کہ بھارت کو خودکفیل بنانے کیلئے وہ اپنی دکانوں میں دیسی مصنوعات بیچیں اور ان کی تشہیر کریں۔ وزیرِ موصوف نے اجاگر کیا کہ یہ اصلاحات چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی معاونت اور ان پر عمل آوری کو آسان بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ تبادلۂ خیال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ تہواروں کے موسم سے قبل نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے نفاذ سے خریداری میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو پیسوں کی بچت میں بھی آسانی ہوگی۔
Site Admin | September 22, 2025 9:49 PM
صنعت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ نئے سلسلے کی GST اصلاحات سے ملک بھر کے عوام کو فائدہ ہوگا