December 5, 2025 10:24 PM

printer

صنعتی اداروں نے ریزرو بینک آف انڈیا کے شرح سود میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے

فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فِکّی) کے صدر Anant Goenka نے ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ریپو ریٹ میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کی کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں یہ متوازن کمی قرض کی مانگ میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے صنعت اور صارفین، دونوں کیلئے قرض لینے کی لاگت کم ہوگی اور موجودہ ترقی کی رفتار کو مزید تقویت فراہم ہوگی۔

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز FIEO نے بھی ریپو ریٹ میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کی کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اِسے بروقت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا ہے، جو Liquidity کے دباؤ کو کم کرے گا اور برآمدی مسابقت کو مضبوط بنائے گا۔

FIEO نے کہا کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب برآمدکاروں کو عالمی سطح پر مانگ میں اُتار چڑھاؤ اور غیر متوقع پیداواری اخراجات کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔