ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2025 3:29 PM

printer

صنعتی اداروں نے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے سے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم ہوگی۔

صنعتی اداروں نے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے سے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم ہوگی۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری CII نے کہا ہے کہ 5 فیصد اور 18 فیصد کی 2 ٹیکس شرحوں سے ریفنڈس اور MSMEs کے کام کاج میں سہولت فراہم ہوگی۔ CII نے زندگی بیمہ اور صحت بیمہ کو GST سے مستثنیٰ قرار دینے کو ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری فِکّی نے کہا کہ یہ اصلاحات بالواسطہ ٹیکس نظام کی پختگی کو ظاہر کرتی ہیں، جس میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ فِکّی کے سابق صدر Subhrakant Panda نے اسے ایک بڑا انقلابی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خود کفیل بھارت کی بنیاد کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ PHDCCI کے صدر ہیمنت جین نے کہا کہ آئندہ تہواروں کے پیش نظر اصلاحات کا وقت بہت اہم ہے۔

Byte: Hemant Jain- PHDCCI