November 13, 2025 3:04 PM

printer

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد امریکی تاریخ کا سب سے بڑا شَٹ ڈاؤن ختم ہوگیا ہے

کانگریس کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دستخط کے بعد امریکی تاریخ کا سب سے بڑا شَٹ ڈاؤن ختم ہوگیا ہے۔ اِس قرارداد کے ذریعے وفاقی کارروائیوں کی مالی اعانت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے درمیان 43 دن سے جاری تعطل، کَل اُس وقت ختم ہوگیا، جب ایوانِ نمائندگان نے سینیٹ کی جانب سے پاس کی گئی قرارداد کو منظوری دی۔ اِس تعطل کی وجہ سے حکومت مفلوج ہوکر رہ گئی تھی۔ یہ ڈیموکریٹ قانون سازوں کیلئے جھٹکا ہے، جو سابق صدر براک اوباما کی مدت کے دوران منظور کیے گئے صحت بیمہ پروگرام، اوباما کئیر کے تحت سبسڈیز  فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شَٹ ڈاؤن کی وجہ سے 43 دنوں تک لوگوں کے بری طرح متاثر ہونے کے بعد، اب معمول کا حکومتی کام کاج بحال ہو جائے گا۔