امریکی ایوان کی خارجی اُمور سے متعلق کمیٹی کے ایک ڈیموکریٹک ممبر نے خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقدامات سے مضبوطی سے قائم بھارت-امریکہ تعلقات کو خطرہ لاحق ہے۔ امریکی نمائندے Gregory Meeks نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی تشویش پر شائستہ طریقے سے توجہ دی جانی چاہئے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایوان کی خارجی اُمور سے متعلق کمیٹی کے ممبر نے کہا کہ زیادہ مضبوط امریکہ-بھارت ساجھیداری، مضبوط کلیدی، اقتصادی اور عوام سے عوام کے رابطے قائم کرنے کیلئے برسوں سے پوری احتیاط کے ساتھ جو کام کیا گیا ہے، ٹرمپ کے محصولات عائد کرنے کی کارروائی سے، اُس کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی طرح کی تشویش سے ملک کی جمہوری اقدارکے مطابق باہمی طور پر باعزت طریقے سے نمٹا جانا چاہئے۔×
Site Admin | August 8, 2025 10:08 PM
صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقدامات سے مضبوطی سے قائم بھارت-امریکہ تعلقات کو خطرہ لاحق ہے: امریکی ڈیمو کریٹک ممبر
