March 22, 2025 3:06 PM

printer

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق صدر ، نائب صدر ، وزیر خارجہ اور وہائٹ ہاؤس اور قومی سکیورٹی کے سینئر اہلکاروں کی سکیورٹی کلیئرنس کو منسوخ کردیا

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن، سابق نائب صدر کملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلیری کلنٹن اور وہائٹ ہاؤس اور قومی سکیورٹی کے بہت سے سینئر اہلکاروں کی سکیورٹی کلیئرنس کو منسوخ کردیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے مواصلاتی شعبے کی طرف سے ایجنسی کے سربراہوں کو بھیجے گئے ایک دستاویز میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ جناب ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ جن لوگوں کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کی گئی ہے، اب انہیں خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل نہیں رہے گی۔×