صدر دروپدی مرمو آج بنگلورو میں NIMHANS کی گولڈن جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ایک نئے سائیکاٹری بلاک، سینٹرل لیبارٹری کمپلیکس اور ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کریں گی۔ وہ جدید 3T-MRI ا سکینر اور DSA مشین ملک کے نام وقف کریں گی۔
ایم آر آئی ا سکینر آرٹیفیشیل انٹیلی جنس سے چلنے والا ہے اور یہ دماغ کی تصاویر فراہم کرے گا، جس سے ابتدائی تشخیص میں مدد ملے گی۔ DSA مشین تھری ڈی روٹیشنل انجیوگرافی کے ذریعے دماغی نقصان کی شدت کا پتہ لگانے میں مدد کرے گی۔ صدر جمہوریہ شمالی کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک جدید ترین کینسر اسپتال کا بھی افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر گورنر تھاور چند گہلوت، مرکزی وزراء جے پی نڈا اور پرہلاد جوشی اور دیگر معززین موجود ہوں گے۔