صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اِس ماہ کی 9 تاریخ کو نئی دلّی میں ممتاز ماسٹر دستکاروں کو سال 2023-24 کیلئے دستکاری کے ایوارڈز سے سرفراز کریں گی۔ ٹیکسٹائل کے وزیر گری راج سنگھ اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت Pabitra Margherita بھی اِس تقریب میں موجود رہیں گی۔
ٹیکسٹائل کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ ملک کی مالامال اور گوناگوں دستکاری کی وزارت کو فروغ دینے اور اُسے تحفظ فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اُن کی نایاب فنی مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ دستکاری کے قومی ہفتے کی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔ دستکاری کا قومی ہفتہ بھارتی دستکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر 8 دسمبر سے ہر سال منایا جاتا ہے اور یہ اِس لئے بھی منایا جاتا ہے تاکہ دستکاری کی ثقافتی اہمیت کو جاری و ساری رکھا جاسکے۔