December 21, 2025 9:52 PM

printer

صدر جمہوریہ نے ’’وکست بھارت جی رام جی بل‘‘ کو منظوری دی۔ اِس قانون کے تحت دیہی گھروں کیلئے 125 دن کے روزگار کی گارنٹی دی گئی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے روزگار کیلئے وکست بھارت گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین-جی رام جی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ نے اِسے موسمِ سرما کے اجلاس کے دوران منظوری دی تھی۔
اس ایکٹ کے ذریعے ایک دیہی ترقیاتی فریم ورک قائم کیا گیا ہے، جسے وکست بھارت 2047 کے قومی مشن سے منسلک کیا گیا ہے۔ ہر ایک دیہی کنبے کو، جس کے بالغ ارکان رضاکارانہ طور پر غیر ہنر والے کام کرنا چاہیں، اُنھیں ہر مالی سال میں 125 دن کے روزگار کی قانونی گارنٹی دی گئی ہے۔ سابقہ اسکیم کے تحت یہ مدت 100 دن تھی۔ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے اِس ایکٹ کو MG نریگا سے آگے کا قدم قرار دیا ہے، جو ترقی اور غریبوں کے حق میں ہے۔ آج ایک ویڈیو پیغام میں وزیر موصوف نے بتایا کہ اِس کیلئے ایک لاکھ 51 ہزار کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
اس ایکٹ نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ، MGNREGA-2005، کی جگہ لی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔