صدر جمہوریہ مرمو نے منی پور کے سیناپتی ضلع میں چھ ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج امپھال میں 86 ویں Nupi لال ڈے 2025 منانے کے موقع پر منی پور کی بہادر خواتین کو گلہائے عقیدت نذر کرنے میں لوگوں کی قیادت کی۔ انہوں نے اصل جائے تقریب امپھال کے Nupi لال میموریل کامپلیکس میں بہادر خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ منی پور گورنر اجے کمار بھلّا، سابق وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ، اراکین قانون ساز اسمبلی، سینئر سرکاری عہدیداران اور دیگر نے بھی اِس موقع پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ اِسی دوران، ریاستی سطح پر 86 واں Nupi لال میموریل ڈے 2025، امپھال میں جی پی وومین کالج میں منایا گیا، جس میں منی پور کے چیف سکریٹری ڈاکٹر پنیت کمار گوئل، ریاست کے سلامتی کے مشیر کُلدیپ سنگھ، سِول اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر نے شرکت کی۔×