صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج Luanda میں انگولہ کے 50 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ اِس سال مئی میں انگولہ کے صدر Joao Lourenco نے نئی دلّی کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ اپنے دورے پر صدر Lourenco نے انگولہ کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو مدعو کیا تھا اور انگولہ کی پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نے انگولہ کی جدوجہد آزادی میں اُس کی مسلسل حمایت کی تھی۔
شام کو صدر جمہوریہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے پر Botswana کیلئے روانہ ہو جائیں گی، جہاں وہ اپنے ہم منصب Duma Boko کے ساتھ مختلف موضوعات پر دو طرفہ بات چیت کریں گی۔
اِس سے پہلے کَل صدر جمہوریہ نے انگولہ میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔ انہوں نے اِس کا ذکر کیا کہ 8 ہزار لوگوں پر مشتمل بھارتی برادری انگولہ کی اقتصادی ترقی میں تعاون کررہی ہے۔ بھارت اور انگولہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے بے شمار مواقع پر زور دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے بھارتی برادری سے اپیل کی کہ وہ دونوں ملکوں کی خوشحالی کیلئے سرگرم تعاون کرتے رہیں۔×