صدر جمہوریہ دروپدی مرمو Ernakulam میں St. Therasas کالج کی جبلی تقریبات میں شرکت کیلئے آج Kottayam سے کوچی جائیں گی۔ صدر جمہوریہ کیرالہ کے دورے پر گئی ہوئی ہیں۔
کیرالہ کا ادبی شہر Kottayam، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دورے کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ صدرجمہوریہ کے Kottayam سے Kumarakom سفر کے دوران کَل بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہوگئے۔ Pala کے سینٹ تھامس کالج کی پلیٹینم جوبلی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے تعلیم کے شعبے میں Kottayam کے گراں قدر تعاون کی ستائش کی۔
تقریب کے بعد صدر جمہوریہ Kumarakom کیلئے روانہ ہوئیں، جہاں انہوں نے رات میں قیام کیا۔ صدر جمہوریہ کا آج صبح 10 بجے کوچی روانگی کا پروگرام ہے، جہاں وہ ایرناکُلم کے سینٹ ٹریسا کالج کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
 
									 
		 
									 
									 
									 
									