November 6, 2025 9:41 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 8 نومبر کو انگولا اور بوتسوانا کے 6 دن کے دورے کیلئے روانہ ہوں گی۔ بھارت کے کسی صدر کا اِن ملکوں کا یہ پہلا دورہ ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 8 نومبر کو انگولا اور بوتسوانا کے 6 دن کے دورے کیلئے روانہ ہوں گی۔ بھارت کے کسی صدر کا اِن ملکوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سکریٹری (ER) سدھاکر Dalela نے بتایا کہ صدر جمہوریہ انگولا کے صدر Joao Manuel Goncalves Lourenco کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گی۔ انھوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ 11 نومبر کو انگولا کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔ انگولا کی پارلیمنٹ سے خطاب اور انگولا میں بھارتی برادری کے ممبران سے بات چیت کرنا ان کے پروگرام کا حصہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔