صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یومِ جمہوریہ کی ماقبل شام، کَل سات بجے قوم سے خطاب کریں گی۔ آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک اور دور درشن کے سبھی چینلوں پر صدر جمہوریہ کے ہندی خطاب کے فوراً بعد انگریزی نشریہ پیش کیا جائے گا۔ دور درشن پر ہندی اور انگریزی خطاب کے بعد دور درشن کے سبھی مقامی چینل، مقامی زبانوں میں صدر جمہوریہ کا خطاب نشر کریں گے۔ آکاشوانی، رات ساڑھے نو بجے سے اپنے علاقائی نیٹ ورکس پر مقامی زبانوں میں صدر جمہوریہ کے خطاب کو نشر کرے گا۔
Site Admin | January 24, 2025 9:48 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یومِ جمہوریہ کی ماقبل شام، کَل سات بجے قوم سے خطاب کریں گی
