صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کیرالہ کے چار روزہ دورے پر آج شام تھیرووننتھا پورم پہنچ گئی ہیں۔ تھیرووننتھا پورم بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر کیرالہ کے گورنر راجیندر وشوناتھ اَرلیرکر، وزیر اعلی پِنارائی وِجَیَن اور دیگر سینئر مندوبین نے صدر جمہوریہ کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔ صدر جمہوریہ کَل درشن کیلئے سبری مالا جائیں گی۔ جمعرات کو صدر جمہوریہ کیرالہ راج بھون میں سابق صدر کے آر نارائنن کے مجسّمے کی نقاب کشائی کریں گی۔
Site Admin | October 21, 2025 9:24 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کیرالہ کے چار روزہ دورے پر آج شام تھیرووننتھا پورم پہنچ گئی ہیں