صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کیرالہ کے چار روزہ دورے پر آج ترواننت پورم پہنچیں گی۔ محترمہ مرمو کَل درشن کیلئے سَبری مالا مندر جائیں گی۔
صدر جمہوریہ کے سبری مالا مندر کے تاریخی دورے کیلئے سکیورٹی اور لاجسٹکس کے انتظامات زور وشور سے جاری ہیں۔ صدر جمہوریہ آج شام ریاست کی راجدھانی ترواننت پورم پہنچیں گی۔ وہ کَل صبح سبری مالا مندر کے درشن کیلئے روانہ ہوں گی۔ اُن کا یہ دورہ اتفاق سے ماہانہThulam پوجا کے ساتھ ہورہا ہے۔ صدر جمہوریہ جمعرات کے روز راج بھون میں سابق صدر جمہوریہ آنجہانی کے آر نارائنن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی۔ بعد میں محترمہ مرمو پالا میں سینٹ تھومس کالج اور اَرناکُلم میں سینٹ ٹریسا کالج کے الگ الگ پروگراموں میں شرکت کریں گی۔